منگلورو:30/اکتوبر(ایس او نیوز)شریعت میں مداخلت کرکے یکساں سول کوڈ جاری کرنےکے مرکزی حکومت کے فیصلے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فیصلے پر کرناٹکا مسلمانوں کے تمام ادارے بلا چوں چرا مان لینے اور حمایت کرنے کا دکشن کنڑا ضلع قاضی طاق احمد مسلیار نے اعلان کیا۔
قاضی صاحب کی صدارت میں اور متےبئیل استاد کی نگرانی میں شہر کے قاضی ہاؤس میں کرناٹکا کے مختلف اداروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں متعلقہ فیصلے کے ساتھ کئی اور اہم فیصلے لینےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میٹنگ میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ لیا گیا کہ شریعت اسلامی مکمل ہے ، اس میں کسی ترمیم کاموقع مطلق نہیں ہے، ان سازشوں کی ہرقیمت پر مخالفت کی جائے گی ، اور شریعت تحفظ معاملے میں ہر طرح کی جدوجہد کے لئے تیاررہنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں ابراہیم باقوی کے سی روڈ، عبدالعزیز دارمی ، اسحاق فیضی،ابراہیم کوڈیجال ، قاسم دارمی ، محمد حنیف حاجی ، کے ایل عمر دارمی ، محی الدین ابا حاجی ، محمد لطیف دارمی ، محمد اسماعیل یمانی ، میٹرو شاہ الحمید حاجی ، اقبال احمد ملکی ، سلیمان حاجی کلڈکا، محمد شریف موسیٰ ، حکیم ، ابراہیم کوناجے ، محمد جلیل بدریہ ، ریاض الدین بندر، صمد حاجی ، عثمان عبداللہ سورنجے وغیرہ موجود تھے۔